ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،پاکستان لڑھک گیا،فائنل سے باہر
راولپنڈی ،دبئی،کرک اگین
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،پاکستان لڑھک گیا،فائنل سے باہر
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پھر خواب ۔پاکستان قریب ریس سے باہر۔
بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔اور تو اور بنگلہ دیش اس سے بہتر چھٹی پوزیشن پر ہے۔
آئی سی سی کی اپ ڈیٹ ٹیبل پر 30 فیصد شرح پوائنٹس ہے۔نمبر 8واں ہے ۔بھارت پہلے،آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ کا چوتھا سری لنکا کا پانچواں اور بنگلہ دیش چھٹی جنوبی افریقہ 7ویں اور پاکستان 8ویں نمبر پر چلے گئے۔ویسٹ انڈیز 9 ویں اور آخری نمبر پر ہے۔