| | | | | | | | | | |

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتے گا یا بھارت اور یا پھر کوئی تیسرا، اوئن مورگن نے بتادیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتے گا یا بھارت اور یا پھر کوئی تیسرا۔سابق انگلش کپتان اوئن مورگن نے ناصر حسین اور مائیکل ایتھڑتن کی موجودگی میں سرعام اظہار کردیا ہے۔

انگلینڈ کے 50 اوورز ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن کہتے ہیں کہ اس سال ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارت ہر اعتبار سے فیورٹ نام ہے،ان کے پاس 15 کھلاڑی ایسے ہیں جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں اور سب سے بڑی بات تسلسل کا ہونا ہے۔ان کیلئے سلیکشن مسئلہ تھی،کیونکہ باہر اتنے ہی باصلاحیت موجود ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان مورگن کا خیال ہے کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو ان کے سکواڈ کی طاقت کی وجہ سے شکست دے سکتی ہے ۔ سب سے مضبوط ٹیم بلا شبہ ہندوستان ہے۔ وہ میرے لیے فیورٹ ہیں۔جو معیار ان کے پاس کاغذ پر ہے اگر وہ اسے تیار کرتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

  بھارت گروپ اے میں ہے، اپنی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف نیو یارک کے نو تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گا، جہاں وہ اپنے روایتی حریف پاکستان سے بھی ایک انتہائی انتظار والے مقابلے میں 9 جون کو  کھیلے گا۔

اب پاکستان کسی کھاتے میں نہیں ہے،اس کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ،پھر آسٹریلیا کا نام لیا گیا۔ویسٹ انڈیز کو اہمیت دی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *