ذاتی پسند،جھوٹے وعدے،احمد شہزاد پی سی بی پر برس پڑے،چیمپئنز کپ کا بائیکاٹ
لاہور،کرک اگین رپورٹ
ذاتی پسند،جھوٹے وعدے،احمد شہزاد پی سی بی پر برس پڑے،چیمپئنز کپ کا بائیکاٹ۔یوں یہ 5 نامور مینٹورز پر بھی سوالیہ نشان لگا ہے۔
پاکستان کے کرکٹر احمد شہزاد کھل کر پی سی بی پر برس رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم میں شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کئے جانے پر بھی ناخوش ہیں کہ سارا ملبہ ایک ہی کھلاڑی پر ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے ملک میں شروع ہونے والے چیمپئنز کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور اسے ڈھونگ کہا ہے۔
مینٹور کرنے کے لیے بورڈ نے وقار یونس، مصباح الحق، شعیب ملک، ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد کو 5 ملین ڈالر کے تین سالہ معاہدے پر مقرر کیا۔احمد شہزاد کے الزامات نے پی سی بی کی نو تعینات قیادت کی اہلیت پر مزید سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔