ویسٹ انڈیز کیخلاف اہم میچ سے قبل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو سزا
انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کیخلاف اہم میچ سے قبل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو سزا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی نے اہم میچ سے قبل جنوبی افریقا کے ٹاپ کرکٹر کوسزا سنادی۔سیمی فائنل کی بقا کی جنگ میں اس کا اہم ترین میچ ویسٹ انڈیز سے ہونا ہے۔اس سے قبل ڈیوڈ ملر کو سخت سزا سنادی گئی ہے۔
جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو کیچ دیا گیا،انہوں نے فل ٹاس بال کو نو بال کیلئے امپائر سے اصرار کیا لیکن امپائر آئوٹ دے چکے تھے۔
ڈیوڈ ملر نے امپائر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا،ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
اس پر میچ ریفری اور امپائرز نے عدالت لگائی۔جرم بتایا گیا۔انہیں سزا کے طور پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کیا گیا ہے۔یہ چلتے 24 ماہ میں پہلا پوائنٹ ہے۔