شاہین پہلے سپیل میں ناکام،ایل بی کی اپیل پر فضول اداکاری،ریویو ضائع
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
شاہین پہلے سپیل میں ناکام،ایل بی کی اپیل پر فضول اداکاری،ریویو ضائع ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کی فضول میں فرسٹریشن۔ڈراپ ان پچ،بہتر کنڈیشنز میں وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے،اپنے دوسرے اوورکی آخری بال پر ایسی زوردار اپیل کی بس یہ ہوا اور وہ ہوا لیکن امپائر نےا نکار کیا۔شاہین پچ پر ایسے بیٹھے کہ جیسے بڑے مایوس ہوں اور یقینی آئوٹ ہو۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستانی بیٹنگ لائن جھٹکوں میں،امریکا کو 160 کا ہدف،کون جیت سکتا
پھر کیا تھا،بابر اعظم نے رضوان سے مشورہ کیا اور ریویو لے لیا۔ری پلے میں کلیئر تھا کہ بال آئوٹ آف پچ گری تھی،لیفٹ ہینڈ پیسر کی بال کو امپائر نے پکڑلیا تھا لیکن بائولر اور وکٹ کیپر سمیت کوئی نہ پکڑ سکا۔پاکستان کا ریویو ضائع گیا۔
امریکانے چوتھے اوور تک کوئی وکٹ نہ دی اور 28 رنزبنائے۔شاہین آخر تک افسوس کرتے پائے گئے۔پاکستان نے 7 وکٹ پر 159 رنزبنائے تھے۔