لارڈز میں 33 برس میں چھٹا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے سری لنکا کو پہلی بار شکست کی دستک،میچ کیوں رکا
لندن،کرک اگین رپورٹ
لارڈز میں 33 برس میں چھٹا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے سری لنکا کو پہلی بار شکست کی دستک،میچ کیوں رکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لارڈز میں سری لنکا کو فالو آن ہوا لیکن انگلینڈ نے کوئی پروا ہی نہیں کی اور دوسری اننگ شروع کردی۔ہوم آف کرکٹ میں جاری سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے خاتمہ پر انگلینڈ نے7 اوورز کی بیٹنگ میں ایک وکٹ پر 25 اسکور کئے ہیں اور اس کی برتری256 رنزکی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سری لنکا ٹیم انگلینڈ کے پہلی اننگ کے اسکور 427 رنزکے جواب میں صرف 196 پر ڈھیر ہوگئی۔کامینڈو مینڈس نے 74 رنزکی اننگ کھیلی،انگلش پیسرز سب ہی 2،2 وکٹ لے اڑے۔
ہوم آف کرکٹ میں تاریخ کا بد ترین ریویو ،انگلش کپتان مذاق بن گئے،سری لنکاشدید مشکلات میں
لارڈز میں ایک موقع پر چھکالگنے سے کھیل رکا رہا۔کامینڈو مینڈس نے اولی سٹون کو جو شاٹ کھیلا،وہ لارڈز کی گیلری میں ایک تماشائی کو جا پڑا۔
اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا لارڈز میں 33 برس بعد 6 واں میچ کھیلتے ہوئے پہلی بار شکست کے دھانے پر ہے،یہاں اسے آخری بار 1991 میں شکست ہوئی،اس کے بعد کے 5 ٹیسٹ میچز اس نے ڈرا کھیلے تھے۔