ہوم آف کرکٹ میں تاریخ کا بد ترین ریویو ،انگلش کپتان مذاق بن گئے،سری لنکاشدید مشکلات میں
لندن،کرک اگین رپورٹ
ہوم آف کرکٹ میں تاریخ کا بد ترین ریویو ،انگلش کپتان مذاق بن گئے،سری لنکاشدید مشکلات میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ کی تاریخ کا بد ترین ریویو،الٹرا ایج کی ضرورت بھی نہ رہی۔انگلش کپتان پشیمان۔یہ واقعہ ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پیش آیا۔لندن کے گرائونڈ میں جاری انگلینڈ سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کی اننگ کے آغاز میں انگلش بائولر اٹیکنسن نے سری لنکن بیٹر دیموتھ کرونا رتنے کو بال کی جو وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی۔
کیچ کی ہلکی سی اپیل تھی،وکٹ کیپر کو کوئی دلچسپی نہیں تھی۔انگلش کپتان اولی پوپ نے جوئے روٹ سے مشورہ کیا اور ریویو لیا۔نتیجہ میں بال بیٹ سے فٹ کے قریب دور سے جارہی تھی۔الٹرا ایج بھی نہیں دیکھا گیا اور ناٹ آئوٹ ہی رہے،اس پر اولی پوپ کے ساتھ بری ہورہی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 358 رنز 7 وکٹ سے اننگ شروع کی اور ٹیم 427 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی،اس کی وجہ گس اٹکنسن کی شاندار سنچری تھی،وہ 118 رنزکرگئے۔ایٹکنسن لارڈز میں آٹھویں پوزیشن یا نیچے سے ٹیسٹ سنچری بنانے والے صرف چھٹے کرکٹر بن گئے۔اسیتھا فرنینڈو نے 102 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔
جواب میں سری لنکا بھی مشکلات میں تھا۔اس کی 118 رنز پر 7 وکٹیں گرچکی ہیں۔