ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،بنگلہ دیش کی بڑی چھلانگ،پاکستان اور نیچے
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،بنگلہ دیش کی بڑی چھلانگ،پاکستان اور نیچے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے پاکستان کی راہ بند ہوگئی ہے،آسان سے 2 ٹیسٹ میچزمیں شکست کے بعد پاکستان پھسل کر 19.05 پوائنٹس شرح پر ہے اور اس کا 8 واں نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز18.52 شرح فیصد کے ساتھ 9 ویں اور آخری نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2 میچز میں شکست دے کر لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ سے آگے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے،اس کی پوائنٹس شرح 45.83 اور انگلینڈ کی 5 ویں پوزیشن 45 فیصد شرح کے ساتھ ہے۔جنوبی افریقا 38 اور سری لنکا 33 فیصد شرح کے ساتھ نیچے ہیں۔
بھارت 68.52 کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 62.50 کے ساتھ دوسرے جب کہ نیوزی لینڈ 50 فیصد شرح کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
راولپنڈی میں 3 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کے بعد یہ پوائنٹس ٹیبل اپ ڈیٹ ہوئی ہے۔