| | |

ایشیا کپ 2022 کوالیفائر،احسان خان نے ہانگ کانگ کو جتوادیا

عمان،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2022 کوالیفائر کے اولین میچ میں ہانگ کانگ کا فاتحانہ آغاز۔سنگا پور کوسخت مقابلہ کے بعد 8 رنز سے ہرادیا۔

گزشتہ ایشیا کپ کا مین رائونڈ کھیلنے والی ہانگ کانگ ٹیم نے پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 148 اسکور کئے۔کپتان نزاکن خان تو صفر پر گئے۔کنچت شاہ نے سب سے زیادہ 34 رنزبٹورے۔

سنگا پور ٹیم نے جواب میں اچھے نیٹ رن ریٹ کے آغاز کے باوجود آخری 3 اوورز میں جم کر بیٹنگ نہیں کی،اس کی وجہ سے ہدف آخری اوور میں 15 اسکور کے فرق میں آگیا۔

ایشیا کپ 2022 کوالیفائر20 اگست سے شروع،پہلا میچ کس کا،مکمل شیڈول

شروع میں روہن نے 8 اور اریتا دتا نے 29 رنزبنائے۔جنک پرکاش نے 31 رنز جوڑ کر مڈل آرڈر میں مزاحمت کی لیکن وہ بھی ہمت ہارگئے۔

سنگاپور اننگ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 142 رنزتک محدود رہی۔اس کامیابی میں اہم کردار احسان خان نے ادا کیا،جنہوں نے شاندار بال سے4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ہانگ کانگ نے 2018 ایشیا کپ کے لئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *