کراچی ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان سپر لیگ 7 کا آج کے پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ٹاس کی فتح کے ساتھ کھاتہ کھولا ہے۔یہ تو شاید اب لکھنے کی ضرورت نہیں بنتی کہ پہلے کیا فیصلہ ہوا۔اس لئے کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ چل رہا ہے۔زلمی کو اب بیٹنگ کرنا ہوگی۔وہاب ریاض بطور کپتان واپس آگئے ہیں۔اعظم خان کو کیپ مل گئی ہے۔
پی ایس ایل 7 میں آج ڈبل ہیڈر شو ہے،پہلا میچ شروع ہونے والا ہے۔دوسرا میچ آج شام کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔دونوں ہی روایتی حریف ہیں۔دونوں ہی اب تک کی ناکام ہیں بلکہ کنگز ناکامی میں 2 قدم آگے ہیں،وہ 2 میچزہارے ہیں،قلندرز کو پہلی شکست ہوچکی ہے۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی آمنے سامنے ہونگے،دونوں کپتانوں کو بطور قائد پہلی فتح کی تلاش ہے،اب تک دونوں ہی محروم ہیں۔
دونوں ٹیموں کے آخری 5 میچزکا جائزہ لیا جائے تو سخت مقابلہ رہا،قلندرز نے 2 اور کنگز نے 3 فتوحات حاصل کی ہیں۔دونوں کے مجموعی باہمی مقابلوں کو دیکھاجائے تو 13 میچز ہوئے ہیں۔قلندرز نے صرف 4 جیتے ہیں۔اسے 8 میچزمیں ناکامی ہوئی ہے۔
پی ایس ایل 7،چوتھے روز،5ویں میچ میں چھٹی ٹیم اسلام آباد کا آج ظہور،ٹاس اورمیچ کی پیش گوئی
ٹاس کس کا ہوگا۔یہ کپتان اب تک 3 ٹاس ہار چکے ہیں۔اس بار بابر اعظم ٹاس کے معاملہ میں خوش قسمت واقع ہوسکتے ہیں اور میچ بعد والے بائولرز تب جیتیں گے جب وہ ڈیٹھ اوورز کا درست کام کرنے لگیں گے۔