اسلام آباد،کابل،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کرکٹ فینز سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر زیادہ سخت باتیں مت کریں،وہاں شرعی عدالتیں ہیں،خوامخواہ ان کے لئے نئے سمن نہ نکلوائیں،وہ پھنس جائیں گے۔
شعیب اختر نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ اس میچ کے حوالہ سے کئی باتیں ہیں کہ جس سے کچھ لگا ہوگا۔مجیب ان فٹ ہوچکے ہیں،کپتانی پر سوالات ہیں،خود پورے اوورز کیوں نہیں کئے،دائرے میں کیسی فیلڈنگ کی،کئی سوالات ہیں،اس کے باوجود افغانستان کرکٹ ٹیم پر فکسنگ کے الزامات مت لگائیں،وہاں کے لئے یہ نیا ٹرینڈ مت بنائیں۔مجھے بھی ان پر غصہ ہے کہ پاکستان کو جتنی مصیبت میں ڈالا تھا،اتنا بھارت کو کیوں نہیں ڈالا،اس کے باوجود ایسی باتیں مت کریں،وہاں کے حالات سمجھیں،ان کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،افواہیں گرم،بھارت کے پاس ممکنہ راستے،پچ کا حربہ بھی تیار
شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت والے بھی دل چھوٹا مت کریں،ہم بھی آپ کے لئے دعا کر رہے ہیں کہ فائنل میں ہمارے سامنے آئیں تاکہ ہم پھینٹا لگائیں،افغانستان سے تو بہت اچھا کھیلے،پاکستان کے خلاف کیوں مرے ہوئے تھے،اب تو ایسا کھیلے کہ جیسے ان پر کوئی پریشر نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کے اوپر اب انحصار ہے کہ وہ بھارت کے لئے کیا چھوڑتے،ہم آپ کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں کہ ہم سے کھیلیں اور ہاریں۔
شعیب نے وضاحت کی ہے کہ میں نے موقع کی بات اس لئے کی ہے کہ اب مکا کے اشتہار بند کریں،کسی بھی ملک پر ایسا اٹیک نہیں ہوتا،اب سبق لینا چاہئے۔بس کسی طرح آپ ہمارے سامنے فائنل میں آئیں۔
شعیب اختر نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم افغان کرکٹ کو بلندی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
شعیب اختر نے یہ باتیں اس لئے کی ہیں کہ ٹوئٹر پر میچ فکسنگ کا شور تھا اور ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔