ہرارے،کرک اگین رپورٹ
افغانستان پھر کامیاب،انگلینڈ کے لئے خطرہ،پاکستان کے سامنے چٹان بن گیا۔افغانستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا ہے۔اس طرح اس نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی ناقابل شکست انداز میں جیت لی ہے۔اب آخری میچ افغانستان کے لئے ایک وجہ سے اہم ہے کہ وہ جیتے۔دوسرا پاکستان کے لئے بھی اہم ہے کہ زمبابوے کی جیت سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی سیریز کےتمام میچز جیت کر بھی ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پرافغانستان سے آگے نہ جاسکے گا۔
ورلڈ کپ سپر لیگ, افغانستان کو جمپ،ویسٹ انڈیز سیریز سے پاکستان 10 ویں سے چوتھے نمبر پر کیسے آسکتا
پیر کو ہرارے میں میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے50 اوورز میں 228 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔فرید احمد نے 3 وکٹیں لیں۔راشد خان کو 2 وکٹ کے لئے 56 رنزدینے پڑے۔جواب میں افغانستان نے ہدف 45 ویں اوور میں 2 وکٹ پر 229 رنزبناکر میچ جیت لیا۔اننگ کی خاص بات ابراہیم زردان کی سنچری تھی۔انہوں نے 120 رنزکی اننگ کھیلی ہے۔رحمت شاہ نے بھی 88 رنزبنائے۔
افغانستان ٹیم اس فتح کے ساتھ ٹیبل پر 90 پوائنٹس کے ساتھ بدستور تیسرے نمبر پر ہے،اب ایک فتح اسے انگلینڈ کے 95 پوائنٹس سے آگے 100 پر کرکے دوسری پوزیشن دلادے گی۔بنگلہ دیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔اب اس کنڈیشن میں پاکستان ویسٹ انڈیز سے تمام 3 میچز جیت بھی گیا تو اس کے پوائنٹس 90 ہونگے۔پوزیشن چوتھی آئے گی،تاحال 10 واں نمبر ہے۔