لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اور افغانستان کے نمبر ون اسپنر راشد خان یکجا ہوگئے۔2022 میں ایک ساتھ کھیلیں گے،یہ نیا انکشاف جمعہ کو اس وقت ہوا جب انگلش کائونٹی سسیکس نے افغان اسپنرسے 2022 کائونٹی ٹی 20 بلاسٹ کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
محمد رضوان کا پہلا انگلش کائونٹی معاہدہ،ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کا کیا کردار
ایک رات قبل اسی کائونٹی نے پاکستانی ٹاپ اسٹار محمد رضوان سے ٹی 20 بلاسٹ کے لئے معاہدہ کیا تھا۔رضوان پورے سیزن کے لئے دستیاب ہونگے۔آج جمعہ کو کائونٹی نے راشد خان کی خدمات پھر سے حاصل کرلی ہیں۔
سسیکس کا ئونٹی نے راشد خان کی خدمات 2018 میں پہلی بار لی تھیں۔2019 میں بھی انہیں بلایا گیا تھا۔پھر 2021 میں وہ اس کے لئے کھیلے اور اب چوتھی بار 2022 میں ہونگے۔کرکٹ فینز کے لئے ٹی 20 بلاسٹ کے ایونٹ میں یہ ایک خوبصورت پیئر ہوگا۔