| | | | | |

افغان پلیئرز کاشاہین اور رضوان کے ساتھ ملنا دیکھئے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک ہی دن میں 2 ٹیموں سے ملاقات کرلی،بھارتی کپتان ویرات کوہلی بابر اعظم سے ملے۔اس سے پاک،بھارت کھلاڑیوں کے ملاپ کا جشن سا بنا،اس سے قبل قومی کھلاڑی افغانستان کے کھلاڑیوں سے بھی ملے۔

دبئی میں ایشیا کپ کے لئے ٹریننگ سیشن جاری ہے۔آج غیر ملکی کھلاڑیوں نے آپس میں ملاقات کرلی۔پاکستان،افغانستان کے پلیئرز تو خوب گلے ملے۔

ایشیاکپ سے پہلے بابر سے کوہلی جاملے،کیا بات ہوئی

پہلے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کھڑے مل رہے تھے،ایسے میں حارث رئوف آگئے۔راشد خان سے گلے لگ کر ملے۔جوش بڑا تھا۔

اس کے بعد پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں نے آکر ملاقات کی۔تمام پلیئرز افغان پلیئرز سے ملے۔اس موقع پر جوش وخروش  دیکھنے لائق تھا۔جب محمد رضوان آئے تو کھلاڑیوں کا ملنا دیکھنے لائق تھا۔ایک چیز تو واضح ہوگئیکہ پاکستانی پلیئرز اور افغان کھلاڑیوں کا جوش اور ملتا انداز دیکھنے لائق تھا۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ  افغان پلیئرز پاکستان سپرلیگ میں کھیلتے ہیں،اس کے علاوہ بھی خصوصی تعلقات ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *