مردان،کرک اگین رپورٹ
امریکی سازش مین شریک ایک ایک فرد کو جانتا ہوں،عمران خان کا اگلا قدم۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پوری پاکستانی قوم سے اسلام آباد آنے اور جان کی پروا نہ کرنے کا کہدیا ہے۔مردان میں جمعہ کی شام جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر مقتدر حلقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ میں نے شوکت ترین کے ذریعہ اور خود بھی ان کو کہا تھا کہ اگر امریکی سازش کامیاب ہوگئی تو پاکستان کی معیشت ڈوب جائے گی،افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ انہوں نے پرواہ نہیں کی۔نتیجہ سامنے ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں،ایک ایک کو جانتا ہوں جو اس سازش میں شریک رہا،اس کی شکل میری آنکھوں اور اس کا نام میرے دل میں درج ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی جان کی پروا نہیں کرتا،اس لئے کہ ملک کی آزادی کے لئے نکلے ہیں۔یہ آزادی کی جنگ ہے۔پاکستان بنتے وقت کی تحریک میں بھی بچے،بوڑھے اور عورتیں شامل تھے۔اب بھی ایسا ہی ہوگا۔
شاہد آفریدی کی عمران خان کے حوالہ سے ہنگامی وضاحت،کوشش کامیاب یاناکام
عمران خان نے نواز شریف،شہباز شریف،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد افراد کو تنقید کو نشانہ بنایا،کہا ہے کہ آج یہ امریکا سے بھیک مانگنے میں لگے ہیں۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے چیف کو مستعفی ہونے کا کہا ہے،ساتھ ہی کہا ہے کہ قوم غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔سارے پاکستان کو لوٹے دکھائی دیئے،اسے نہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اگر 70 سالہ عمران کو گرمی نہیں لگتی تو میرے نوجوانوں کو گرمی نہیں لگے،پوری قوم اسلام آباد پہنچے گی،میں 20 تاریخ کے بعد کی کوئی تاریخ دینے والا ہوں۔ہم وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں جو کسی کی غلامی نہیں کرتے۔ہم نے اس کے لئے نکلنا ہے،ہم نے چوروں کے خلاف نکلنا ہے۔ہم نے نیکی کے لئے نکلنا ہے،برائی کے خلاف جانا ہے۔مسلمان کی یہی پہچان ہے۔ہم نے اپنے ملک کو بچانا ہے۔