لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کھلائے گئے پاکستان کے پیسر کا نام بھول گئے ہیں۔
ڈیڈ پچز پر بیٹرز اور بائولرز کے احتجاج کا پلان
کمال اتفاق یہ بھی ہوا کہ وہ ایک دن کے کھیل کے بعد بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ ٹیم میں 6 باؤلرز کھیل رہے ہیں۔ایسا انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے۔
سابق چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ پاکستان لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 6 باؤلرز کے ساتھ گیا۔اس کا مطلب ہے کہ وہ جیتنا چاہتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نام گنوانے شروع کئے تو شاہین اور حسن کے بعد تھوڑا بھولے۔فہیم اشرف کا۔ تھوڑا نام لیا اور پھر بڑی کوشش کی کہ 6 باؤلرز گنوادیں۔ناکام ہوگئے۔
انضمام کے تبصرے سے لگتا ہے کہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ فہیم اشرف بھی موجود ہیں۔کہتے ہیں کہ 6 باؤلرز کا مطلب ہے کہ وہ 6 وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔
سچ یہ ہے کہ ٹیم میں 3 پیسرز شاہین،حسن اور نسیم ،2 اسپنر نعمان اور ساجد کھیل رہے ہیں۔
پہلے روز کے کھیل پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ پاکستان نے شاندار بائولنگ کی۔ٹیم کو باندھے رکھا۔آسٹریلین کھل کر نہیں کھیل سکے ۔پاکستان اب 300 سے پہلے آئوٹ کرے تو اچھی پیش قدمی ہوگی۔
آسٹریلیا نے 88 اوورز کھیل میں 5 وکٹ پر 232 اسکور بنائے ہیں۔