دبئی،لاہور:کرک اگین رپورٹ
انضمام الحق کا شاہین کی انجری پرخوفناک خدشہ،پاک بھارت میچ پر فینز کو فیصلے کا مشورہ۔پاکستان اور بھارت کے میچ پر انضمام الحق نے تبصرہ کیا ہے کہ کیا دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا یا دونوں نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا،فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوِں۔پاکستان کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وکٹ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی،بائولرز نے اچھا پرفارم کیا لیکن پاکستان نے کم اسکور کیا۔انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالہ سے پریشان کن خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انضمام الحق نے بھی ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیئے۔رشی پنت کو نہ کھلاکر عجب فیصلہ ہوا۔ایک وقت پر ایوریج 10 سے 12 پر آگئی تھی،وہاں مشکل ہوگئی تھی لیکن وہ جیت گئے۔ویرات کوہلی پر بہت پریشر نظر آیا،وہ سیٹ ہوکر بھی قابل اعتماد نہیں تھا۔
انضمام الحق نے پی سی بی کو جھنجوڑا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایک مڈل آرڈر کا ہونا ضروری ہے۔آل رائونڈر اسکور میں مدد دے سکتا ہے،ایک پیسر کا آل رائونڈر کا ہونا ضروری تھا۔ہم بائولنگ اور بیٹنگ میں مشکل محسوس کررہے ہیں۔ہمارے پاس بائولنگ کے 6 آپشنز ہونے چاہئیں،نسیم کو کریمپس پڑرہی تھیں،بابر اسے ہٹا نہیں سکا،آپشن نہیں تھی لیکن ایسے حالات میں اس کی انجری لمبی ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔پاکستانی بائولرز نے فائٹ اچھی کی ہے۔
شعیب اختر کے بعد مکی آرتھر بھی ناخوش،پاکستانی اوپننگ تبدیل
پاکستان نے 148 رنز ،بھارتی بیٹنگ کے مقابلہ میں پاکستان کی باڈی لینگویج اچھی تھی،اس کا کریڈٹ منیجمنٹ کو جاتا ہے،اس کا اگلے میچز میں فائدہ ہوگا۔مجھے پاکستان کی پرابلم نظر آئی ہے کہ نمبر 3 کے بعد کچھ نہیں۔محمد یوسف،بابر اور ثقلین کو بیٹھ کر سوچنا چاہئے کہ نمبر 3 اور نمبر 4 پر مستند بیٹرز درکار ہوتے ہیں۔پاکستان کے پاس نمبر 5 کے بعد آل رائونڈر درکار ہے،ورلڈ ٹی 20 قریب ہے۔پاکستان کو سوچنا پڑے گا،ہمیں فکر ہے۔مجھے معلومات ملی ہیں کہ شاہین کی انجری سیریس ہے۔وہ 12 ہفتوں کے لئے باہر ہوسکتے ہیں،اس طرح ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت مشکوک ہے۔اللہ کرے ایسا نہ ہو۔
کرکٹ ہسٹری کا برادن،پاکستان اور بھارت ہارنے کے لئے کھیلے،شعیب اختر کا الزام