| | | | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ،افغانستان کی پاکستان کے خلاف ایک فیصلے کی کوشش مہنگی،آدھی ٹیم باہر

دبئی،شارجہ کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔اس وقت 3 میچز کھیلے جارہے ہیں۔پاکستان،افغانستان کا میچ جاری ہے،ایسے ہی 2 اور میچز بھی ہورہے ہیں۔

پہلے پاکستان کے میچ کا ذکر کرتے ہیں۔دبئی میں افغانستان نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،یہ موومنٹ اس پر بھاری ہی پڑی۔اننگ کے آغاز ہی میں اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔اسکور صرف 12 ہی ہوا تھا۔ٹاپ 5 بیٹرز میں سے 3 صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

انڈر 19 ایشیا کپ کا کل آغاز،گروپ پوزیشنز،طریقہ کار اور شیڈول

پاکستان کی جانب سے احمد خان نے شاندار بالز کیں۔اب تک 3 وکٹیں لے چکے ہیں۔ذیشان ضمیر نے ایک وکٹ لی،ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوگئے۔افغانستان نے آخری اطلاعات تک 13 اوورز میں 5 وکٹ پر 37 اسکور بنالئے تھے۔اننگ جاری ہے۔

دبئی میں ہی جاری ایک اور میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔بھارت کی تگڑی ٹیم کے خلاف اسے اس فیصلے کا زیادہ فائدہ تو نہیں ہوا۔بلیو کیپس نے ایک وکٹ پر 52 اسکور بنالئے تھے۔

ادھر شارجہ میں آج کے تیسرے وآخری میچ میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کا ابتدائی فیصلہ تگڑا جارہا ہے۔اس نے کویت کے خلاف 15 ویں اوور تک بناکسی نقصان کے 81 اسکور کرلیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *