دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image Twitter
انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان نے وہ کیا جو اس کے سینیئرز کی پہچان ہے۔148 رنزکے آسان ہدف کو جیسے پہاڑ بنایا،وہ کوئی نئی بات نہیں تھی،اس کے حصول کے لئے کرکٹرز جیسے کھیلتے دکھائی دیئے،وہ نہایت قابل گرفت بات ہے۔سری لنکا نے 22 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔
سری لنکا انڈر 19 ٹیم کے خلاف چھوٹے سے ہدف کے تعاقب میں 10 پر 3،پھر 42 پر 4 اور یہی نہیں70 پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ محمد شہزاد 30 اور کپتان قاسم اکرم 19 کرسکے۔توین میتھیو نے4 وکٹیں اڑادیں۔پاکستانی ٹیم 3 بالز قبل 125 پر باہر آگئی۔سری لنکا فائنل میں چلاگیا۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم شاید 100 بھی نہ کرپاتی لیکن کمزور حکمت عملی وناقص کپتانی کے سبب 147 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ایک موقع پر سری لنکا انڈر 19 ٹیم کے 8 کھلاڑی صرف 70 پر پویلین لوٹ چکے تھے،اس اننگ کی مکمل تفصیلات کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔
انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل،سری لنکا کا پاکستان کو 148 رنز کا ہدف
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل شارجہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا رہا۔اس میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیل کر8 وکٹ پر 243رنزکئے،جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم آئوٹ ہوگئی،اس طرح بھارت نے یہ میچ ر جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کا فائنل یکم جنوری 2022 کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔