کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پاپا نیو جینی کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔گرین کیپس نے 51 رنز کا ہدف 12اوورز میں 1 وکٹ پر پورا کردیا۔ پی این جی کو 50 کے قلیل اسکور پر ڈھیر کردیا ہے ۔
باسیٹری میں کھیلے جا رہے میچ میں پی این جی پاکستانی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکی۔اس۔ طرح اس نے پوری ٹیم کو محض ہاف سنچری تک ہی محدود کردیا ہے۔یہ اننگ کا صرف 23 واں اوور تھا۔
آل رائونڈر محمد شہزاد نے 6 اوورز اور 4 بالز کا طوفانی اسپیل کیا۔صرف 7 رنز دیئے۔5 وکٹیں نام کیں۔3 اوورز میڈن تھے۔ احمد خان نے 10رنز کے عوض 3 اور اویس علی نے 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔کلپٹ 11 کے ساتھ ہی این جی کے ٹاپ اسکورر تھے۔باقی سب ڈبل فیگر سے محروم تھے۔5 کھلاڑی تو صفر تک ہی آئے،گئے۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے گروپ سی سے ناقابل شکست رہ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر لیگ کوارٹر فائنل میں ٹاپ ٹیم کے طور پر جگہ بنائی ہے۔
پاکستان کا اب کوارٹر فائنل گروپ ڈی کی رنراپ آسٹریلیا سے 28 جنوری کو ہوگا۔یہ میچ برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں آسٹریلیا سے ہارنے کی ہی روایت رہی ہے۔کرک اگین نے پاکستان آسٹریلیا کوارٹر فائنل کی پیش گوئی سب سے پہلے کردی تھی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پاکستان کا آسٹریلیا سے جوڑ پڑگیا،بھیانک تاریخ کا خوف
بھارتی ٹیم یوگنڈا کے خلاف 400 اسکور بنانے کی جانب گامزن تھی ۔اس نے 39 اوورز میں 2 وکٹ پر300 پلس اسکور کرلئے تھے۔اہم میچز میں عرب امارات کے 6 کھلاڑی 42 اوورز میں 122 پر لوٹ گئے تھے۔بنگلہ دیش فائنل 8 کا امیدوار ہے۔ادھر افغانستان نے زمبابوے کے خلاف لازمی فتح کے میچ میں 37 اوورز میں 4 وکٹ پر 152 اسکور کئے تھے۔