ٹرینیڈاد،کرک اگین رپورٹ
File Photo
انڈر 19 ورلڈ کپ میں گروپ سی کی 2 اہم ٹیمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین میچ آج ٹرینیڈاد میں کھیلا جائے گا،دونوں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ناقابل شکست ہیں،آج کے میچ کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل کی سیٹ قریب پکی کرلے گی۔
پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف اپنی بیٹنگ و بائولنگ دونوں شعبوں سے کارکردگی شو کی تھی،ادھر افغان ٹیم پی این جی کے خلاف بیٹنگ میں زیادہ اچھا اثر قائم نہ کرنے کے باوجود بائولنگ کے سہارے جیت گئی تھی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،بھارت،آسٹریلیا کامیاب،گروپ ڈی میں کوارٹر فائنل کے لئےدلچسپ حالات
درست معنوں میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کا تجزیہ کیا جائے تو پاکستانی ٹیم کا انحصار بیٹنگ اور افغان ٹیم کا بائولنگ پر ہوگا۔ٹاس اہم فیکٹر ہوگا۔
ایونٹ میں آج مزید 2 میچز اور بھی کھیلے جارہے ہیں۔یہ دونوں میچز گروپ اے کے ہیں۔باسیٹری میں انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات میں مقابلہ ہوگا،اسی شہر میں بنگلہ دیش اور کینیڈا کھیلیں گے۔انگلینڈ کا یہ آخری میچ ہوگا،وہ جیت کے ساتھ اپنی کوارٹر فائنل لائن سیٹ پکی کرے گا۔بنگلہ دیش دفاعی چیمپئن ہے،ایک میچ میں ہار چکا ہے،اسے آج سمیت اپنے اگلے میچ میں عرب امارات کو بھی ہرانا ہوگا۔اس گروپ سے عرب امارات اور کینیڈا کے کوارٹر فائنل سے باہر جانے کے امکانات روشن ہیں۔