نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
کیا کوئی مقابلہ ہے؟انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہے۔ایک طرف انگلینڈ ہے۔دوسری جانب افغانستان کی ٹیم ہے،کسی بھی اعتبار سے کسی بھی محاذ پر کوئی ٹاکرا نہیں بنتا لیکن آئی سی سی کے اس ایونٹ میں افغانستان نے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت ان ممالک اور آئی سی سی کو یہ پیغام دیا ہےکہ ان کا کرکٹ مستقبل روشن ہے،سخت حریف بننے والے ہیں،ان کے بغیر کرکٹ برادری نامکمل ہوگی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا،اب سری لنکا سے کون سا مقابلہ ہوگا
انگلینڈ آئی سی سی انڈر 19 ٹائٹلز جیت چکا ہے۔کئی بر ناک آئوٹ سٹیج تک آیا ہے لیکن افغانستان کا یہ پہلا ایسا موقع ہوگا کہ اسے فائنل میں پائوں رکھنے کا راستہ ملے،وہ تاریخ میں کبھی بھی اس ایونٹ کا فائنل نہیں کھیلا ہے۔
نارتھ سائونڈ میں یہ میچ آج یکم فروری کو کھیلا جارہا ہے،کسی کو ذرا بھی اگر شبہ ہے کہ افغانستان تر نوانلہ ثابت ہوگا تو وہ یہ جان لے کہ افغان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی،یہ وہی ٹیم ہے جس نے گروپ میچ میں آسٹریلیا کو زیر کرلیا تھا۔
ورلڈ کپ یوتھ کا پہلا سیمی فائنل بلاشبہ اسپنرز اور انگلش بیٹرز کے درمیان کھیلی جنگ کا ہوگا،یہاں انگلینڈ کے نوجوان پلیئرز کو باصلاحیت افغان اسپنرز کا سامنا ہوگا،انگلش پلیئرز کوالٹی اسپنرزکو اچھا نہیں کھیلتے ہیں،اس لئے دلچسپ مقابلہ کی توقع ہے۔