کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کیا کہنے،کیا دیکھنے،کیا سراہنے اور کیا مستقبل کے خواب سہانے۔افغانستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات بلکہ اذیت ناک حالات سے دوچار کردیا۔ویسٹ انڈیز میں جاری ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں وہ اگر چہ ہارگیا لیکن دیکھنے والوں نے میچ کی تیزی،سنسنی خیزی،بلا کی مقابلہ بازی دیکھی،جو پاکستان اسی آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شو نہیں کرسکا تھا۔
سب کچھ لٹا کر ہوش میں،پاکستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 5 ویں پوزیشن
آسٹریلیا نے بڑی مشکل کے ساتھ آخری اوور میں 2 وکٹ کی کامیابی اپنے نام کی۔اسے 202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں۔ایک موقع پر اس کا اسکور 5 وکٹ پر 193 تھا،5 اوورز میں صرف 9 رنز درکار تھے۔5 وکٹیں باقی تھیں کہ ایسے میں اگلے 3 اوورز میں 3 رنز کے اندر افغان گیندبازوں نے3 وکٹیں اڑادیں۔نتیجہ میں اسکور 8 وکٹ پر 196 ہوگیا۔آخری اوور میں بھی 2 رنز درکار تھے جو پہلی بال پر مکمل ہوگئے۔اوپنرکیلا وے نے 51 اورمڈل آرڈر بیٹررادھا کرشننن نے 66 کی اننگز کھیلیں۔خیروٹ نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 100 سے قبل 5 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی 201 اسکور کئے،اننگ کی 4 بالیں ابھی باقی تھیں۔اعجاز احمد زائی نے قابل ذکر 81 اسکور کئے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل آج 8 ویں بار مجموعی اور چوتھی بار مسلسل فائنل کھیلنے والے بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہوگا۔