کینبرا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
خواتین کی ایشز ڈرا،کینبرا میں کھیلا گیا آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کا واحد ٹیسٹ میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا،کرکٹ کی تاریخ کا یہ بھی ایک یاد گار میچ تھا،دونوں ٹیموں نے دلیرانہ کرکٹ کھیلی،آسٹریلیا خواتین ٹیم نے آخری روز 217 رنز 7 وکٹ پر اپنی اننگ ڈکلیئر کی،انگلینڈ کو جیت کے لئے257 رنزکا ہدف دیا۔
ایشز ٹیسٹ میں 36 کا آکڑا،53 بالز پر کوئی رن نہ بنا،3 نمبرز لگ گئے،پچ پر پلٹیاں
انگلش کیمپ نے کم اوورز ہونے کے بعد دلیرانہ انداز میں تعاقب کیا۔ایک موقع پر اس نے40 اوورز میں 3 وکٹ پر 218 اسکور کررکھے تھے۔باقی ماندہ 8 اوورزمیں 39 رنز درکار تھے کہ ایشز کی روایتی سنسنی خیزی لوٹ آئی۔انگلش وکٹیں گرنے لگیں،دن ختم ہونے سے 3 اوورز قبل اس کی9 وکٹیں گرچکی تھیں۔فتح 14 رنزکی دوعی پر تھی،انگلینڈ آخری 3 اوورز میں ایک رن کرسکا لیکن آسٹریلیا کو اکلوتی وکٹ نہ ملی،یوں میچ ڈرا اور سیریز بھی برابری پر تمام ہوئی۔
اس ٹیسٹ میچ کا اسکور کچھ یوں رہا،آسٹریلیا 337 اور 217 رنز 7 وکٹ۔انگلینڈ 297 اور 245 رنز 9 وکٹ۔انگلش کھلاڑی یتھر نائٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
ایک اچھا تجزیہ یوں بھی ممکن ہے کہ انگلینڈ کے مرد کھلاڑی بزدل ہی رہے ،وہ حالیہ ایشز سیریز تباہ کن انداز میں ہارےتھے،خواتین ٹیم نے ان سے بہتر پرفارم کیا،ایشز ڈرا کھیلی۔یادع رہے کہ اس ماہ کے وسط تک کھیلی جانے والی5 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا سے 0-4 سے مار پڑی تھی۔