کرک اگین اسپیشل رپورٹ
انگلش ٹیم کی پاکستان آمد،2 وینیوز،تاریخیں طے،سکیورٹی ٹیم کی آمد۔انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی ابتدائی تفصیلات کنفرم ہوگئی ہیں۔7 میچزکی ٹی 20 سیریز کے لئے ونڈو فائنل ہوگئی ہے،وینیوز میں 2 شہر فائنل کرلئے گئے ہیں۔اس طرح چند روز قبل کرک اگین کی دی گئی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ ملتان کو ٹی 20 میچزکی میزبانی نہیں ملے گی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ ضرور ہوگا۔
ملتان آئوٹ،پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے 2 وینیوز فائنل
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 برس بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر ستمبر کے وسط میں اتررہی ہے۔7 ٹی 20 میچز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر کے مابین ہونگے۔میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کہا تنے شارٹ ٹرم وقت میں میچز متعدد مقامات پر ہوں۔ہم نے راولپنڈی اور ملتان کا بھی سوچا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہے،اس لئے میچز صرف 2 مقامات پر ہی ہونگے۔
پاکستانی ٹیم نے 4 اکتوبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں7 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک 3 ملکی ٹی 20 کپ ہوگا،اس کے بعد ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی 3 رکنی سکیورٹی ٹیم اس ماہ کے آخر میں سکیورٹی جائزے کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی،اس میں وہ دونوں مقامات کا جائزہ لیں گے۔