کارڈف،کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی،حسن علی کی بلند چھلانگ،شاہین کی اونچی اڑان،مزید احوال ساتھ ہے۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کی پہلی شاندار انٹری،آسٹریلین کھلاڑی مارنوس لبوشین سمیت متعدد اہم شکار کئے ہیں،شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ بائولنگ کی وجہ سے گلیمورگن ٹیم صرف122 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔مڈل سیکسن نے 41 اوورز میں کام تمام کردیا۔مارنوس لبوشین صرف 8 ہی کرسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے 13 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔رولینڈ جونز نے بھی 3 وکٹیں لیں۔یہ میچ کارڈف میں جاری ہے،پہلے روز جواب میں جواب میں مڈل سیکس کی 6 وکٹیں صرف 110 پر گرگئیں،یہ کارکردگی شاہین آفریدی کے لئے پریشان کن ہے۔
ووسٹر میں ووسٹر شائر نےسسیکس کے خلاف 5 وکٹ پر 305 اسکور بنالئے تھے۔اظہر علی ایک بار پھر ناکام ہوگئے لیکن انکی ناکامی ٹیم پر بوجھ نہ بنی۔ بریٹ ڈی اولیورا سنچری کی جانب گامزن تھے۔
شان مسعود کے لئے مکی آرتھر کیا،کائونٹی کھیلنے والے اوپنرنے پہلی بار بتادیا
لیسٹر میں لیسٹر شائر ڈربی شائر کے خلاف 213 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔جواب میں شان مسعود نے اپنی اننگ شروع کردی تھی،گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے پاکستانی اوپنر 1 رن پر کھیل رہے تھے،ٹیم نے بناکسی نقصان کے 2 اسکور بنالئے۔
چیسٹرلی سٹریٹ میں ڈرہم ٹیم 230 اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی۔پیٹسن وائٹ نے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
نارتھمپٹن میں یارک شائر 296 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔سرین لنکن کرکٹر کرونا رتنے 13 رنز کرسکے۔ڈیوڈ میلان 64 اورہیری بروک 84 کرسکے۔حارث رئوف 6 ہی کرپائے۔جواب میں نارتھمپٹن شائر نے بناکسی نقصان کے 10 اسکور بنالئے تھے۔
مانچسٹر میں گلوسٹر شائر کے252رنز پر آئوٹ ہوگئی۔اس شاندار کارکردگی کا سہرا پاکستانی پیسر حسن علی کے سر جاتا ہے،انہوں نے 17 اوورز میں صرف 47 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔انگلینڈ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے جمی اینڈرسن 16 اوورز کرکے کوئی وکٹ نہ لے سکے۔30 رنز دیئے۔
برمنگھم میں ایسیکس ٹیم صرف168 رنزکی مہمان ثابت ہوئی۔الیسٹر کک 23 ہی کرپائے۔واروکشائر نے 2 وکٹ پر 73 رنزبنالئے تھے۔
کینٹربری میں کینٹ ٹیم 7 وکٹ پر 271 رنزبناگئی۔محمد عباس 57 رنز دے کر 2 وکٹ لے سکے تھے۔