میلبورن،کرک اگین رپورٹ
انگلش کپتان جوئے روٹ نے محمد یوسف کا مقرر کردہ ہدف عبور کرنے کااعلان کردیا ہے،ساتھ میں آسٹریلیا کو تگڑا پیغام دیا ہے کہ بہت ہوگئی۔وہ ہم سے بہتر نہیں ہیں۔انگلینڈ اب بھی ایشز سیریز جیت سکتا ہے۔اس کے لئے وہ ایم سی جی سے کم بیک کرے گا۔
میلبورن کے تاریخی گرائونڈ کے نیٹ پر کئی گھنٹے بیٹنگ پریکٹس کرنے والے جوئے روٹ نے اپنی عوام اور چنگھاڑتے میڈیا کو تسلی کروائی ہے۔کہا ہے کہ میں یہ نہیں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ ایشز ہار گیا ہے۔انگلینڈ اب بھی آسٹریلیا سے بہتر ہے،سیریز باقی ہے۔3 میچز ہونے ہیں۔ہم 2 میچز ہارے ہیں،کوئی بات نہیں۔آگے دیکھ رہے ہین۔ایم سی جی کا ٹیسٹ جیت کر کم بیک کریں گے۔
پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی بولی میں 50 فیصد اضافہ
جوئے روٹ نے اس سےا گلا دعویٰ دلچسپ کیا ہے۔کہتے ہیں کہ ایک بڑی اور اچھی اننگ کے لئے تیار ہوں۔میں ایک سنچری کے لئے تیار ہوں۔کرکٹ فینز انتظار کریں۔جوئے روٹ نے تھری فیگر اننگ کا یقین دلادیا ہے۔
جوئے روٹ نے اگر ایم سی جی میں سنچری کردی تو یہ اس سال کی 7 ویں ٹیسٹ سنچری ہوگی،پھر محمد یوسف کا ریکارڈ بڑے خطرے میں ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کلینڈر ایئر میں یوسف 1788 اسکور کا بڑا چیلنج سیٹ کرگئے ہیں۔روٹ اس وقت تک 1630 اسکور کرچکے ہیں۔انہیں 158 اسکور کرنے ہیں،ایک سنچری اننگ انہیں اس کے قریب کردے گی۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا تیسرا ایشز ٹیسٹ 26 دسمبر سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے عنوان سے شروع ہورہا ہے۔