کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2017 سیمی فائنل دہرادیا،پروٹیز پھر چت۔ورلڈ کپ 2017 سیمی فائنل کا ری پلے ہوگیا،ایک بار پھر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو روند ڈالا،اس طرح آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جمعرات کوکرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 293 اسکور بنائے۔انگلش اوپنرز ڈینی ویٹ نے 129 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔سوفی ڈونکلی نے 60 رنزبنائے۔جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل 46 رنزدے کر 3 وکت کے ساتھ نمایاں بنیں۔
جواب میں پروٹیز ٹیم 8 پر 2 اور 101 تک 6 وکٹ گنوانے کے بعد میچ میں مقابلہ تک نہ کرسکی۔ میگنون ڈی پریز 30 کرکے نمایاں بنیں۔ٹیم38 اوورز میں 156 پر ڈھیر ہوگئی۔اس طرح انگلینڈ نے 137 رنز سے میچ جیتا ہے۔
انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹوں نے 6 وکٹیں لیں۔اس کے لئے انہوں نے 8 اوورز میں صرف 36 رنز دیئے۔