بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ کو معین علی کی کپتانی میں 225 رنزکے بڑے ہدف کا چیلنج.انگلینڈ نے کپتان بھی تبدیل کیا اور تبدیلیاں بھی اچھی کیں،ویسٹ انڈیز نے اپنے ہوم گرائونڈ میں کرائوڈ کے سامنے ٹی 20ا نٹرنیشنل میچ میں ڈبل سنچری کا آکڑا لگادیا ہے،معین علی کی قیادت میں انگلینڈ کو 5 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں تاریخ کے دوسرے بڑے225 رنز کے ہدف کے تعاقب کا چیلنج درپیش ہے۔2016 میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 230 اسکور کا ہدف حاصل کیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی چمک کے بعد اب پی ایس ایل دنیا کے ریڈار پر،آج پہلا میچ
بارباڈوس میں جاری تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بیٹنگ لائن نے اسے غلط ثابت کیا۔اوپنرز برینڈن کنگ اور شائی ہوپ 10 اور 4 کرکے گئے تو مجموعی اسکور 48 تھا،اس کی وجہ یہ تھی کہ نکولس پورن اور راومین پاول نے تیسری وکٹ پر 122 رنزکی شراکت قائم کردی۔دونوں نے پاعر ہٹنگ دکھائی۔لیفٹ اور رائٹ ہینڈ کمبی نیشن نےانگلش گیند بازوں کو دھنک کر رکھ دیا۔پورن 43 بالز پر 70کر کے گئے جب کہ پاول نے 53 بالز پر 107 رنزکی اننگ کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری بنائی،اس میں 10 چھکے اور4 چوکے شامل تھے۔ایون لیوس اور کرس گیل کے بعد وہ اپنے ملک کے لئے سنچری کرنے والے تیسرے بیٹر ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ پر 224 اسکور بنائے۔20اوورز کی اننگ میں یہ بڑا اسکور تھا۔مہمان ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے جارج گارٹن نے57 رنز دیئے1 وکٹ لی۔اسی طرح عادل رشید نے 4 اوورز میں25 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔تیمال ملز کو 1 وکٹ کے لئے 52 کی مار پڑی۔انگلینڈ کے لئے 2 بیٹرز ہنری بروکس اور فل سالٹ نے ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔اسلام آباد کے کیمپ کو اس سیریز کے بعد جوائن کرنے والے ٹوپلی نے4 اوورز میں 30 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔مزے کی بات یہ ہے کہ 2 ڈیبیو پلیئرز ہنری بروکس اور فل سالٹ نے اسی میچ میں ڈیبیو کیا،یہ لاہووقلندرز کو جوائن کریں گے۔