کرک اگین رپورٹ
یہ سوال ہمیشہ رہے گا کہ ہوم گرائونڈ پر حال ہی میں کھیل گئی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریزکا لازمی جزو سجھے جانے والے انگلش آل رائونڈر معین علی نے ایشز سے تھوڑا پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لے لی۔34 سالہ آف اسپنر بیٹسمین آل رائونڈر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا علان عرب امارات سے کیا،جہاں وہ آئی پی ایل میں شریک ہیں۔
معین علی نے انگلینڈ کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔انگلینڈ کا اگلادورہ آسٹریلیا کاہے ،جہاں ایشز سیریز کھیلی جانی ہے۔لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے اس سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور صاف کہا ہے کہ یہی بہترین وقت ہے کہ وہ طویل فارمیٹ کو الوداع کہہ دیں۔
معین علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور انگلینڈ کو بھی دستیا ب ہونگے،اس کے علاوہ انگلینڈمیں کائونٹی کرکٹ سمیت فرنچائزز کے لئے لیگ کا بھی حصہ رہیں گے۔
معین علی نے انگلینڈ کے لئے 2914 ٹیسٹ اسکور بنائے ہیں اور 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔