دبئی،کرک اگین رپورٹ
گزشتہ ہفتہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا شور تھا،روایتی حریفوں میں جنگ کا سماں تھا جس کی حدت دور دور تک محسوس کی گئی تھی،اس ہفتہ آج کے دن بھی 2 روایتی حریف آمنے سامنے ہونگے۔چند ہفتے بعد ہونے والی ایشز کی بڑی جنگ سے قبل یہ ایشز جیسا شارٹ ٹائم ٹکرائو ہوگا،اس میں بھی حدت،جذبات اور جنگ عروج پر ہوگی۔رات 7 بجے جنگ کی وسل بجے گی۔
کرکٹ فینز سمجھ گئے ہونگے کہ بات انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ہورہی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 کے گروپ 1 کا سب سے بڑا اور جاندار مقابلہ ہوگا۔یہ میچ ایک اور اعتبار سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہوگا اور وہ یہ کہ دونوں ممالک گروپ میں ٹاپ کے امیدوار ہیں۔2،2میچز کے بعد 4،4 پوائنٹس پاکٹ میں ہیں۔گروپ میں نمبر ون کیوں بننا چاہیں گے۔
آصف علی کی ڈھال کون بنا،مصباح الحق کا چیرتا سوال،وسیم اکرم کا تاریخی انکشاف
پاکستان کے خوف نے دونوں ٹیموں کی نیندیں اڑادی ہوئی ہیں،پاکستان نے جب نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا تو سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ ہرٹیم توقع کرے گی کہ فائنل یا اس سے قبل پاکستان سے سامنا نہ ہو ۔اب یہی وقت ابھی سے آگیا ہے کیونکہ سب پر واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان گروپ 2 سے ٹاپ کرے گا،اس کے اب 2 آسان میچز سکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے باقی ہیں۔نمبر ون پوزیشن یقینی ہے،ایسے میں اس کا سیمی فائنل میں مقابلہ گروپ 1 کی نمبر 2 ٹیم سے ہوگا اور نمبر 2 ٹیم وہی ہوگی جو ہارے گی،چنانچہ آج کے میچ میں آسٹریلیا بھی نہیں ہارنا چاہے گا اور انگلینڈ بھی ہر حال میں بچے گا تاکہ جیت کر اپنی نمبر ون پوزیشن کو مستحکم سے مستحکم تر کیا جائے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کا باہمی ٹی 20ا نٹر نیشنل میچز کا ریکارڈ دیکھاجائے تو آسٹریلیا کو 19 میچز میں 10 فتوحات کے ساتھ سبقت ہے8 میچز انگلینڈ کے حصے میں آئے ہیں،ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔
ورلڈ ٹی 20 کا ریکارڈ برابر ہے۔2میچزمیں سے ایک انگلینڈ اور ایک آسٹریلیا جیتا ہے لیکن انگلینڈ نے جو ایک فتح اپنے نام کی تھی،وہ آسٹریلیا کے لئے آج بھی طمانچہ ہے۔16 مارچ 2010 کو برج ٹائون میں ورلڈ ٹی 20 کا فائنل آسٹریلیا ہارا تھا،روایتی حریف انگلینڈ نے 7 وکٹ سے روند کر ٹرافی اٹھائی تھی،اس کے مقابل آسٹریلیا 2007 کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 14 ستمبر کو 8 وکٹ سے جو میچ جیتا تھا،وہ گروپ میچ تھا۔انگلینڈ کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کو ہرانے پر باقی ٹیمیں کیا دعائیں مانگنے لگیں،مائیکل وان نے پردہ فاش کردیا
اس میچ کے لئے انگلینڈ فیورٹ ہے لیکن دبئی کاموسم،ٹاس اور بہت سی چیزیں کچھ بھی کرسکتی ہیں۔اس میچ کی فاتح ٹیم کے اپنے گروپ میں نمبر ون بننے کے چانسز زیادہ ہوجائیں گے۔