ایمسٹلوین،کرک اگین رپورٹ
Image Source:Getty Images
پہلے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کا عالمی ریکارڈ بنانےوالی انگلش ٹیم اسی ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نہایت سہم کرکھیلی،میچ اگرچہ جیت لیا ،اس کے باوجود اس میں پہلے میچ کی ماردھاڑ یابنائے گئے ریکارڈ 498 رنزکا عکس دکھائی نہیں دیا،اس کی ایک وجہ تھی۔
ایک تو انگلش ٹیم ٹاس ہاری،نیدر لینڈ نے پہلےبیٹنگ کا اعلان کیا،دوسرا بارش کے سبب وکٹ گیلی ہوئی۔اوورز کی کٹوتی ہوئی۔
انگلینڈ کا نیا ریکارڈ،2 رنز کی کمی سے منفرد ترین اعزاز سے محروم
میزبان سائیڈ کا برش کے ماحول میں انگلش بائولنگ اٹیک کے سامنے مقررہ 41 اوورز کھیل جانا بڑی بات تھی،اسکور بہت زیادہ تو نہیں لیکن ٹیم ،حریف اور اوورز کی تعداد دیکھ کر اچھے تھے،نیدرلینڈ ٹیم7 وکٹ پر 235 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔کپتان سکاٹ ایڈورڈ نے 78 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔ڈیوڈ ویلی اورعادل رشید نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلش ٹیم نے 17 ویں اوور تک 139 رنزکا اچھا آغاز لیا لیکن اگلے 30 رنزمیں گرنے والی 3 وکٹوں سے وہ بیک فٹ پر چلےگئے۔مزید 8 رنزمیں چوتھی وکٹ بھی جاگری۔
جیسن رائے 73،ڈیوڈ ملیان 36 اورفل سالٹ 77 جب کہ انگلش کپتان اوئن مورگن پھر صفر پر گئے،یہ اس سیریز میں ان کا مسلسل دوسرا ڈک تھا۔لونگسٹن 4 بناسکے،میلان 36 پر ناٹ آئوٹ آئے۔اسی وجہ سے انگلینڈ کی تیزیاں بند ہوگئیں اور 236 رنزکا ہدف37 ویں اوو کی پہلی بال پر حاصل ہوسکا۔
انگلینڈ نے 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری اپنے نام کرلی ہے۔