دبئی،لاس اینجلس:کرک اگین رپورٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے طلب کرلیا ہے،اس کے بعد لاس اینجلس کے 2028 اولمکپس گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کےامکانات روشن ہوگئے ہیں۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک بز کے مطابق آئی او سی نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا ہے،جس میں آئی سی سی کو اپنی پریزنٹیشن پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔یہ اہم ترین میٹنگ اس ماہ کے آخر میں ہوگی۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اس سے قبل سستی دکھارہی تھی،اس کے بعد لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شرکت کے امکانات معدوم سے ہوگئے تھے،لیکن اب یہ نئی پیش رفت ہوئی ہے۔کمیٹی 28 دیگر کھیلوں پر بھی غور کرے گی،اس کے نمائندے بھی بلائے گئے ہیں۔
ووسٹر شائر کائونٹی اظہر علی کے آنے سے پھر خوش،فارمیٹ بھی تبدیل
اولمپک کمیٹی کے مطابق برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کرکٹ کا تجربہ اچھا جارہا ہے،اسے مانیٹر کیا گیا ہے اور تمام ممالک کی کھلاڑیوں کو اس کے لئے پرجوش پایا ہے۔
او آئی سی کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ اگلے سال کے ممبئی اولمپکس اجلاس کے موقع پر کرےگی۔