لندن،کرک اگین رپورٹ
Image Source:cricinfo
اوول میں آج ایک روزہ کرکٹ کا بڑا شو،کوہلی کھیلیں گے یا نہیں۔بھارت اور انگلینڈ آج ایک اور فارمیٹ میں مدمقابل،ہائی وولٹیج سیریز کا آغاز اوول کرکٹ گرائونڈ سے ہوگا۔ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے لیکن انگلش ٹیم میں بین سٹوکس،جوئے روٹ اور جونی بیئرسٹو کی واپسی ہوئی ہے،یہ ٹی 20 سیریز میں نہیں تھے،اس لئے اہم پیش رفت ہے۔
اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ،اگلے سال 50 اوورز کے مردوں کے ورلڈکپ سے قبل یہ اہم جنگ ہے،اس سے مستقبل کی ٹیموں کا روڈ میپ کلیئر ہوگا۔بھارتی ٹیم جس طرح نئے کپتان روہت شرما کی قیادت میں تاحال ناقابل شکست چلی آرہی ہے،اسی طرح جوس بٹلر کے لئے بھی پہلا ون ڈے امتحان ہوگا۔انگلینڈ ان کی قیادت میں بطور مستقل کپتان پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے گا۔
سری لنکن سرزمین پر پاکستان کی 10 ویں سیریز،اب تک کیا ہوتا رہا
بھارتی ٹیم میں سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالہ سے بحث جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی معمولی ان فٹ ہیں۔ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے لیکن کرکٹ فینز یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہیں،ان کے خیال میں مسلسل خراب پرفارمنس ان کی سلیکشن کے لئے اب سوال بن رہی ہے،بھارتی کیمپ شاید انہیں خود سے ڈراپ کرنے والا ہے،حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ کوہلی کو کھلایا جائے گا۔
بھارت اور انگلینڈ کا پہلا ایک روزہ میچ اوول میں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہوگا۔ڈے نائٹ میچ میں گھمسان کا رن پڑسکتا ہے۔
موسم اور وکٹ،ریکارڈز
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کلیئر اور دن میں گرم ہوگا،وکٹ رات میں اسپنرز کو مدد دے سکتی ہے۔جوئے روٹ کا میدان میں اچھا ریکارڈ ہے۔10 اننگز میں 548 اسکور بناچکے ہیں۔روہت شرما بھی انگلینڈ کے میدانوں میں کسی بھی غیر ملکی سے زیادہ 7 سنچریز کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔24 ون ڈے اننگزمیں 1335 اسکور بناچکے ہیں۔