| | |

آئرلینڈ افغانستان کے خلاف تاریخ کی پہلی 20 سیریز جیتنے کے لئےپرعزم،آج فائنل

بلفاسٹ،کرک اگین رپورٹ

آئرش ٹیم تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت سکے گی۔اپنے ملک میں جاری 5 میچزکی سیریز کے پہلے 2 میچزجیت کر اس نے نہ صرف تھرتھلی مچائی تھی بلکہ سیریز جیتنے سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر تھی کہ ایسے میں افغانستان نے بیک کیا۔2 میچز جیت کر سیریز 2-2 سے  برابر کی۔نتیجہ میں آئرلینڈ جو ایک قدم کے فاصلہ پر تھا،اب تاریخ رقم کرنے کے حوالہ سے50 قدم دور ہوگیا ہے۔

افغانستان کی بلند ہرواز،سیریز برابر،آئرش ٹیم ہارگئی

آئرلینڈ اور اافغانستان میں فیصلہ کن ٹی20 میچ آج بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔افغانستان ٹیم اب تک تمام 5 باہمی سیریز جیتی ہے،یوں آئرلینڈ ٹیم کبھی بھی اس فارمیٹ کی باہمی سیریز کی ٹرافی  نہیں لہراسکی ہے۔

اتفاق سے دونوں ٹیموں کے پاس ٹیسٹ سٹیٹس ہے،اسلئے ٹکر بھی برابر کی پڑی ہے۔ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ اس سیریز کے پہلے 2 میچز آئرلینڈ  بعد میں بیٹنگ کرکے جیتا۔افغانستان نے دونوں میچز پہلے بلے بازی کے اپنے نام کئے۔چاروں میچز میں میزبان ٹیم کو بعد میں بیٹنگ ملی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *