پروویڈینس،جارج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
File Photo
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کا آغاز آج 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے،افتتاحی روز 2 میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز انڈر 19 ٹیم کا ٹاکراآسٹریلیا کی تگڑی ٹیم سے ہے،یہ میچ پروویڈنس میں کھیلا جائے گا۔آخری وارم اپ میچز میں آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ،ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کے ہاتھوں ناکامی سے دوچار ہوا تھا۔بظاہر آسٹریلیا فیورٹ ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کے متعدد میچز کا شیڈول تبدیل
دوسرا میچ جارج ٹائون میں سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے مابین شیڈول ہے،اس میچ میں سکاٹش ٹیم سے اپ سیٹ نتیجہ کی توقع کی جاسکتی ہے۔
یہ 14 واں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ہے،پاکستان 2006 کے بعد کوئی ایونٹ نہیں جیت سکا،2004 میں بھی وہ یوتھ چیمپئن بنا تھا۔
رواں ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں،ان کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،ہر گروپ سے 2 ،2 ٹاپ ٹیمیں سپرلیگ کوارٹر فائنل میں جائیں گی،باقی ٹیموں کو پلیٹ سپرلیگ وفیصلہ کن میچز کے ساتھ پوزیشن میچز کا بھی موقع ملے گا۔ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش اپنے ٹائٹل کا دفاع کرےگا۔