کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کی وسل بجنے کو ہے۔اس موقع پر حال اور ماضی کی مناسبت سے بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا،کرک اگین بھی یہ سلسلہ شروع کرچکا ہے،اسی میں سے ایک بات یہ بھی سوچی گئی ہے کہ اب تک 6 ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلے جاچکے ہیں،ان 6 ایونٹس کے بہترین پرفارمرز کی ایک ٹیم کا کہا جائے تو کون سی بنے گی۔عام طور پر اسے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ڈریم الیون کہا جائے گا۔پڑھنے والوں کو بتاتے چلیں کہ آئی سی سی نے اپنے طور پر اس کے انتخاب کے لئے کرکٹ فینز سے ووٹنگ کا کہا ہے،اس کا نتیجہ تو جب آئے گا ،سو آئے گا۔کرک اگین اپنے طور پر ممکنہ ڈریم الیون کا انتخاب کر رہا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ڈریم الیون ،پاکستان کے کتنے پلیئرز،بریکنگ نیوزکے طور پر تفصیلات دی جارہی ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا،آخری ایونٹ 2016 میں کھیلا گیا۔کل ملا کر یہ 6 ایونٹس بنتے ہیں۔اس کے ٹاپ اسکورر کی بات کی جائے تو مہیلا جے وردھنے اور کرس گیل بنتے ہیں۔ویرات کوہلی بھی یوں اس میں شامل ہونگے کہ ان کا بیٹنگ اوسط 86 سے زائد ہے۔شاہد آفریدی،لاستھ ملنگا اور سعید اجمل ٹاپ وکٹ ٹیکر کے طور پر پہلی 3 پوزیشن پر ہیں۔پیسرز میں عمر گل کا نام نظر انداز نہیں ہوگا۔وکٹ کیپرز میں ایم ایس دھونی اور کامران اکمل 32 اور 30 شکار کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔کپتانی کے لئے ایم ایس دھونی اور ڈیرن سیمی میں جوڑ پڑتا ہے۔ آل رائونڈرز میں بھی جوڑ پڑتا ہے۔کئی زبردست نام ہیں۔اس لئے چنائو آسان نہیں ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ڈریم الیون
شاہد آفریدی کے 34 میچز میں 546 رنز ہیں اور39 وکٹیں ہیں وہ ٹی 20 مینز کپ تاریخ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔ان کا نام آل رائونڈر کے طور پر آئے گا۔بائولرز میں سعید اجمل 23 میچزمیں 36 وکٹ کے ساتھ شامل ہیں۔وکٹ کیپرز میں کامران اکمل 30 میچزمیں 524 اسکور کرچکے ہیں۔12 شکار بھی ہیں۔اسی طرح آل رائونڈر میں شکیب الحسن25 میچزمیں 567 اسکور اور 30 وکٹ رکھتے ہیں۔بھارتی اسپنرروی ایشون 15 میچزمیں 20 وکٹ کے ساتھ امیدوار ضرور ہیں۔سموئل بدری کی 15 میچزمیں 24 وکٹ ہیں۔ڈیون براوو29میچزمیں 504 اسکور25 وکٹیں رکھتے ہیں۔سٹورٹ براڈ کی 26 میچزمیں 30وکٹیں ہیں۔پروٹیز ڈی ویلیئرز کیسے نظر انداز ہونگے۔30 میچز میں 717 اسکور بطور بیٹر شامل ہونگے۔ایم ایس دھونی کے 33 میچزمیں 529 اسکور اور21 شکار ہیں۔تلکرتنے دلشان 35 میچزمیں 897 اسکور،جے پی ڈومینی 25میچزمیں 568 اسکور کرچکے ہیں۔کرس گیل کے 28 میچزمیں 920 اسکور ہیں۔عمر گل کی 24 میچزمیں 35 وکٹیں ،تمیم اقبال کے 23میچزمیں 514 اسکور ہیں۔مہیلا جے وردھنے 31 میچزمیں39 سے زائد کی شرح سے1016 اسکور کرچکے ہیں،ہزار رنزبنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔کوہلی کے 16 میچزمیں 777 اسکور ہیں۔ملنگا کی 31میچزمیں 38 وکٹیں ہیں۔برینڈن میک کولم کے 25 میچزمیں 637اسکور ہیں۔اجنتا مینڈس کی 21 میچزمیں 35 وکٹیں ہیں۔کیون پیٹرسن 15 میچزمیں 580 اسکور کر چکے ہیں۔کمار سنگا کارا کے 31 میچزمیں 661 اسکور اور12 کیچز ہیں۔روہت شرما 28 میچزمیں 673 اسکور کرگئے ہیںشین واٹسن کے 24 میچزمیں 537 اسکور اور 22 وکٹیں ہیں۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ڈریم الیون۔
اس کارکردگی کو سامنے رکھا جائے تو آل رائونڈرز میں شاہد آفریدی،شکیب الحسن،شین واٹسن ہیں۔ان میں سے شاہد آفریدی یا شکیب الحسن لئے جائیں گے،۔کرک ا گین کے نزدیک شاہد آفریدی زیادہ حقدار ہیں۔سعید اجمل اسپنر کے طور پر ہونے چاہئیں۔وکٹ کیپرز میں کمار سنگا کارا کی کارکردگی دھونی اور کامران اکمل سے بہتر ہے،انہیں شامل ہونا چاہئے،یہاں ایم ایس دھونی نمبر لےجائیں گے اور شاید کپتان بھی بن جائیں۔ہٹرز میں ڈی ویلیئرز ہونگے،تلکرتنے دلشان ہونگے۔کرس گیل ہونگےمہیلا جے وردھنے ہونگے۔ویرات کوہلی ہونگے۔بائولرز میں عمر گل،لاستھ ملنگا اورشین واٹسن یاڈیون براوو ہونگے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ ڈریم الیون
کرس گیل،کمار سنگا کارا،مہیلا جے وردھنے،ڈی ویلیئرز،ویرات کوہلی،ایم ایس دھونی،شاہد آفریدی،سعید اجمل،عمر گل،لاستھ ملنگا،شکیب الحسن ہونگے۔پاکستان کے 3 کی بجائے 2 کھلاڑی ہوسکتے ہیں،ڈیون براوو آسکتے ہیں