دبئی،کرک اگین رپورٹ
file Photo
آئی سی سی نے سال کے سب سے بڑے کرکٹر پلیئر ایوارڈ کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔سال 2021 کے پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈز کے لئے شارٹ لسٹنگ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیسٹ پلیئرز،ٹی 20 پلیئرز اور ون ڈے پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈز کے لئے 4،4 کھلاڑی پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ،4 نام آگئے
جمعہ کو آئی سی سی کے بڑے ایوارڈ سر گیری سوبرز ٹرافی ایوارڈ کے لئے بھی 4 اہم نام جاری ہوگئے ہیں،پاکستان کا پہلی بار غلبہ دکھائی دے رہا ہے۔اس کے 2 پلیئرز شامل ہوگئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ محمد رضوان آئے ہیں۔ساتھ میں جوئے روٹ اور کین ولیمسن مقابلے پر ہیں۔
سر گیری سوبرز ایوارڈز کے لئے میچ وننگ اننگز یا سنچریز،جادوئی سپیلز،ناممکناتی کاوش،کلاسیکل لیڈر شپ اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بابر اعظم بھی آخر کار آئی سی سی ایوارڈ لسٹ میں آگئے
پہلا نام جوئے روٹ کا ہے۔1855 اسکور ہیں،18 انٹر نیشنل میچز ہیں۔59 کے قریب کی اوسط ہے،بطور کپتان ناکامیوں کا سال ہے۔کلینڈر ایئر میں ٹیسٹ اسکور کا ریکارڈبھی نہیں توڑ سکے ہیں۔6 سنچریز ہیں۔
دوسرا نام شاہین شاہ آفریدی کا ہے۔36 انٹر نیشنل میچز میں 78 وکٹیں ہیں۔22 کی اوسط ہے۔بہترین بائولنگ 51 رنزکے عوض 6 وکٹ ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارت کے خلاف یادگار طوفانی اسپیل کیا،ہمیشہ یاد گار لمحات میں رہا۔
آئی سی سی نے سال کے بہترین پلیئرز ایوارڈ کی تفصیلات جاری کردیں
مقابلے میں تیسرا نام نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ہے۔لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ زبردسی کی گئی ہو۔سال 2021 میں ان کا عالم یہ رہا ہے کہ صرف ایک سنچری کی مدد سے16 انٹر نیشنل اننگز میں 693 اسکور ہے اور 43 کی معمولی اوسط ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اٹھانا،بطور کپتان زیادہ میچز جیتنا شاید آئی سی سی کو بھا گیا ہے۔
لسٹ میں چوتھا نام پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا ہے۔سال بھر میں 44 انٹر نیشنل میچزمیں 1915 اسکور ہیں۔56 سے زائد کی اوسچ ہے۔2 سنچریز ہیں۔وکٹوں کے پیچھے 56 شکار بھی ہیں۔وہ یہ مقابلہ جیتنے کے پہلے اور شاہین شاہ دوسرے امیدوار ہوسکتے ہیں۔