ڈربن،لاہور:کرک اگین رپورٹ
PCB Image
آئی سی سی کو شکایت،53 پر ڈھیر،آئی پی ایل،پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچ،اہم خبریں۔،بنگلہ دیشی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ناک آئوٹ ہوگئی۔ڈربن ٹیسٹ کی دوسری و میچ کی چوتھی اننگ میں محض 53 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اس طرح 274 رنزکا ایک درمیانہ ہدف تھا،ٹیم 220 رنزسے ہارگئی ہے۔اس طرح میزبان ٹیم نے سیریز میں برتری لے لی ہے۔
اس شکست کے فوری بعد بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی کو آفیشل شکایت دے دی ہے۔اس کا انکشاف ایک روز قبل ہوا تھا کہ مہمان ٹیم کو اس پہلے میچ میں پروٹیز امپائرز کی امپائرنگ پر شدید شکایات تھیں۔
میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے،اس کے ساتھ ہی میدان میں موجود امپائرز کو بھی شکایت کی گئی،پھر ان شکایات کو آئی سی سی کو بھیج دی گئی ہیں۔
آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدر آباد کو شکست ہوگئی ہے،اس کی پرفارمنس گزشتہ سال سے تباہ کن ہے۔اب تک 16 میچز میں ناکامی ہوئی ہے،صرف 3 فتوحات ملی ہیں۔پیر کی شب اسے سپر جائنٹس نے 12 رنز سے ہرادیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈ کے خلاف کلین سویپ کرلیا،3 میچزکی سیریز جیتی،اہم ترین بات یہ تھی کہ راس ٹیلر کے کیریئر کا اختتام ہوا،انہوں نے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا تھا،انہیں ایوارڈز دیئے گئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا،باہمی مقابلوں میں اس فارمیٹ کی برتری کے باوجود قوم گزشتہ سال آسٹریلیا کی ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح کو نہیں بھولی ہے۔اس لئے بھی اہم مقابلہ ہے کہ تیسرا فارمیٹ ہے،بھلا ایک میچ ہی سہی۔آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کا کا فارمیٹ جیتا،پاکستان نے ون ڈے کا تو یہ بھی جو ٹیم جیتے گی،،اس کی برتری مسلمہ ہوگی،ساتھ میں دورے کا اختتام بھی یادگار ہوگا۔دونوں ممالک رات کو ایکشن میں ہونگی،قذافی اسٹیڈیم میں رمضان نائٹ کرکٹ کی یاد تازہ ہوگی۔پاکستان اس میچ کے لئے فیورٹ ہے۔