دبئی،ممبئی،نیویارک:کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کو عدالت میں گھسیٹنے کی تیاریاں،معاملات خراب۔آئی سی سی اور بھارتی براڈ کاسٹرز کی جنگ کا عدالت میں جانے کا امکان ہوگیا ہے۔گزشتہ دنوں یہ نیوز تو بریک کی جاچکی ہے کہ بھارت کے معروف 4 براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی کے اگلے میڈیا رائٹس کی بولی میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔یہ ابتدائی بولی 16 اور 17 اگست کو شیڈول تھی جو تاحال شروع نہیں ہوسکی ہے۔
آئی سی سی کو بھارت کے جن 4 براڈ کاسٹرز نے خطوط لکھے ہیں،ان میں سب سے زیادہ سخت خط سٹار سپورٹس کا ہے،انہوں نے بائیکاٹ کی دھمی نہیں دی ہے لیکن کہا ہے کہ آئی سی سی اپنے اگلے 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام کو 4،4 سال کے 2 چکرمیں کیوں الجھارہا ہے۔دوسرا بنیادی سوال یہ ہے کہ جب ابتدائی خفیہ بولی ہوجانی ہے تو پھر دوسرے مرحلہ میں اوپن بولی کا مطلب کیا ہے۔پہلے مرحلہ کی بولی کافی ہونی چاہئے۔
آئی سی سی کو بھارت سے سنگین دھمکی،ہیڈ کوارٹرمیں ہلچل
آئی سی سی نےا ن سوالات کے جواب نہیں دیئے ہیں۔سٹار سپورٹس گزشتہ 15 سال سے آئی سی سی کے بنیادی براڈ کاسٹرز میں سے ہے۔اس نے آئی سی سی کو چیلنج کرنے سے قبل کیلیفورنیا میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں مالکان سے مشورہ کیا۔ساتھ میں قانونی مسائل کے لئے وکلا سے بھی مکمل مشاورت کی ہے۔
آئی سی سی پر براڈ کاسٹر کو یہ بھی اعتراض ہے کہ دوسری بولی ای بولی ہوگی لیکن یہ اس لئے ہوگی کہ پہلی بولی میں اگر 2 براڈ کاسٹرز کی قیمت قریب ہوئی تو اسے ای بولی میں لایا جائے گا،سوال کیا گیا ہے کہ کتنی قریب ہو،کتنی کم ہو،اس کی وضاحت نہیں ہے۔
آئی سی سی نے اسے فضول بحث قرار دے کر بولی کو شیڈول کے مطابق کروانے کا کہا ہے،اس کی آخری تاریخ 22 اگست ہوگی۔26 اگست کو بند بولیاں اوپن کی جائیں گی۔
مذورہ نچوڑ کرک بز پر دی گئی تازہ ترین سٹوری سے اخذ کیا گیا ہے۔