| | |

آئی سی سی کو بھارت سے سنگین دھمکی،ہیڈ کوارٹرمیں ہلچل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بڑی دھمکی،دبئی میں موجود ہیڈ کوارٹر میں بے چینی۔حکام نے اس کی حساسیت اور نقصان کا اندازالگالیا ہے۔معاملہ براڈ کاسٹرز کی جنگ کا ہے۔ایک نہیں،2 نہیں ایک ساتھ 4 بڑے براڈ کاسٹر نے آئی سی سی میڈیا رائٹس کی بولی کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔

صاف طور پر ایسا لگتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بائیکاٹ کی دھمکی کہیں زیادہ سنگین ہے ،جتنی سوچ ممکن ہے۔بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے چار براڈکاسٹرز  نے آئی سی سی کو الگ الگ خط لکھا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ آئی سی سی  کی وجہ سے یہ 4 بڑے مگرمچھ متحد ہوگئے ہیں،کاروباری رقابت ان کو کبھی ایک نہ ہونے دیتی۔ 

چار براڈکاسٹرز میں سے کوئی بھی فرضی نیلامی میں حصہ نہیں لے گا، جب تک کہ قواعد میں بڑی نرمی نہ کی جائے۔ فرضی نیلامی ابتدائی طور پر 12 سے 16 اگست تک شیڈول تھی اور بعد میں بھارت میں تعطیلات کے پیش نظر اسے 16 اور 17 اگست تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

بھارت کے 4 بڑے براڈ کاسٹرز جن میں سٹار بھی شامل ہے،نے آئی سی کی 16 اور 17 اگست کی فرضی نیلامی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔براڈ کاسٹرز کے مطابق پورا عمل مشکوک ہے،اسے لچکدار بنایا جائے۔

بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا ایشیاکپ2014،شاہد آفریدی کے چھکے،سری لنکا چیمپئن،ایشیا کپ تاریخ

لےآئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اگست کو جب آفرز کھولی جائیں گی تو مقابلہ کرنے والے براڈ کاسٹرز  کے اعداد و شمار سامنے نہیں آئیں گے اور یہ براڈکاسٹرز کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔

آئی سی سی نے بائیکاٹ کی  دھمکی  پرخاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ آئی سی سی میں عام طور پر یہ تاثر  ہے کہ براڈکاسٹرز کے مطالبات غلط ہیں اور اس مرحلے پر تبدیلیاں  عمل کے تقدس پر سمجھوتہ ہوگا۔اس سارے معاملے پر حتمی بات ابھی باقی ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک بز اس حوالہ سے مسلسل اپ ڈیٹ کررہا ہے،مذکورہ نیوز بھی  اس کی ویب کی رپورٹ کا حاصل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *