ممبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آئی پی ایل،افغان اسپنر راشد خان کا جادوئی بیٹ چل گیا،پھر کیا ہوا۔افغان اسپنر راشد خان نے ناقابل یقین انداز میں جادوئی بیٹ گھمادیا،نتیجہ میں سن رائزرز حیدر آباد کا آدھی رات کو چمکتا سورج غروب ہوگیا۔گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں ناقابل یقین 5 وکٹ کی جیت اپنے نام کی،ساتھ میں بڑا اعزاز بھی مل گیا ہے۔
ممبئی میں آئی پی ایل 2022 کے 40 ویں میچ میں سن رائزرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 195 اسکور بنائے۔کپتان کین ولیمسن تو صرف 5 رنزہی کرسکے۔باقی کاکام دیگر پلیئرز نے کردیا۔
آئی پی ایل میں کراچی کنگز اور بابر اعظم کی حیرت انگیز مماثلت،8 اہم خبریں ساتھ
جواب میں گجرات ٹائٹنز 19 اوورز تک میچ ہارگئی تھی،آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے۔یہ ایک مشکل ہدف تھا لیکن وکٹ پر تیواری کے ساتھ راشد خان موجود تھے۔
جانسن کی پہلی بال پر تیواری نے چھکا مارا۔دوسری بال پر سنگل لے لیا۔اب راشد خان سامنے تھے۔تیسری بال پر چھکا لگایا تو فتح 9 رنزکی دوری پر تھی کہ اگلی بال ضائع کرگئے۔پھر آخری 2 بالز پر 2 چھکے رسید کرکے اسکور 196 کے جواب میں 199 کردیا۔
راشدخان 11 بالز پر 31 اور تیواری نے 40 کی اننگز کھیلیں۔اس جیت کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔یہ بھی بڑا اعزاز ہے۔پلیئر آف دی میچ عمران ملک کی 5 وکٹیں ضائع گئی ہیں۔