احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل فائنل آج،کوہلی کا بڑا ریکارڈ جوس بٹلر کے بیٹ پر۔آئی پی ایل 2022 کا فائنل آج کھیلا جائے گا،احمد آباد میں اتوار کی شام گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز میگا لیگز ایونٹ کے حصول کی جنگ لڑیں گے۔اس میچ پر نگاہیں انگلینڈ کے ایک کھلاڑی جوس بٹلر پر بھی مرکوز ہونگی جو اس سیزن میں چھائے ہیں۔ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ برابر کرچکے ہیں،دوسرا توڑسکتے ہیں،اس کے لئے راجستھان رائلز کو بڑی سپورٹ ملے گی۔
شعیب اختر نے کلاس روم لگالی،اہم سوال کے ساتھ جواب طلب
انگلش بیٹر اب تک 16 میچز میں 59 کی اوسط سے 824 اسکور بناچکے ہیں۔سٹرائیک ریٹ 151 سے اوپر جارہا ہے۔انہوں نے اب تک 4 سنچریز بنالی ہیں جو کسی بھی سنگل ایونٹ میں کوہلی کے برابر کا ریکارڈ ہے۔سوال یہ ہے کہ ایک ایونٹ میں سنگل اسکور کا بڑا ریکارڈ وہ قائم کرسکیں گے۔
ویرات کوہلی نے 2016 کے آئی پی ایل ایڈیشن میں 973 اسکور بناکر ریکارڈ اپنے پاس رکھا ہے،اس طرح جوس بٹلر کو ریکارڈ توڑنے کے لئے ایک بڑی اننگ درکار ہے اور وہ 149 رنزکی بنتی ہے جو بہت ہی مشکل ترین بات ہوگی لیکن وہ 149 اسکور نہ بھی کرسکیں،سنچری ہی کرلیں تو کوہلی کے 4 سنچریز کے ریکارڈ سے اوپر چلے جائیں گے۔