image source :Twitter
کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2021،پلے آف کی لائن اپ قریب مکمل،ممبئی انڈینز جھٹکوں میں ہے۔آئی پی ایل 2021 کی فائنل 4 الیون مکمل ہوگئی ہے۔شارجہ میں جمعرات کی شب کھیلے گئے اہم ترین میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ ساتھ میں ایسی باوقار فتح اپنے نام کی ہے کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگیا ہے،اب اس کے لئے خطرات ختم ہوگئے ہیں۔نائٹ رائیڈرز کی 14 میچزکی مہم بھی تمام ہوگئی ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم 171 رنزکے جواب میں صرف 17 ویں اوور میں صرف 85 پر ڈھیر ہوگئی۔شوام ماوی نے 4 اور لکی فرگوسن نے 3 وکٹیں لیں۔اسے 86رنزکی شکست ہوئی ہے۔اس سے قبل نائٹ رائیڈرز نے ڈو آر ڈائی میچ میں 4 وکٹ پر 171 اسکور کئے۔شبمین گل نے 56 اسکور کئے۔انگلش کپتان اوئن مورگن 13 پر ناقابل شسکت گئے۔
اس فتح کے ساتھ ہی نائٹ رائیڈرز نے 14میچزمیں 14 پوائنٹس لے لئے ہیں۔اس کا چوتھا نمبر ہے۔اب اس کے میچز ختم ہیں۔دہلی،چنائی اور بنگلور کی سیٹ پہلے ہی پکی ہے۔دہلی اور بنگلور کا ابھی ایک ایک میچ باقی ہے۔پنجاب کنگز 12 اور راجستھان رائلز 10 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہیں۔سن رائزرز تو 6 پوائنٹس پر کب کے آئوٹ ہیں۔ممبئی انڈینز کے 12 پوائنٹس ہیں،اس کا ایک میچ باقی ہے،اسے نہ صرف یہ میچ جیتنتا ہے بلکہ بھاری نیٹ رن ریٹ سے جیتنا ہوگا جو کہ ناممکن ہے۔اس لئے اس کے کوالیفائی کے امکانات ناممکن ہیں۔ممبئی کا آخری میچ سن رائزرز سے باقی ہے۔پہلے بیٹنگ کرکے 171 اسکور سے جیتیں تو چانس بنے گا،اگر پہلے بائولنگ کرنی پڑی تو کہانی اسی وقت تمام ہوجائےگی۔
آئی پی ایل 2021 کے لئے دہلی کیپٹلز،چنائی سپر کنگز،رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے قریب کوالیفائی کر ہی لیا ہے۔