ممبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آئی پی ایل 2022 کا مایوس کن آغاز،پہلا میچ نہایت ہی بے مزا رہا ہے۔اس حوالہ سے انتظار کرنے والوں کو نہایت مایوسی ہوئی ہے۔
آئی پی ایل 2022 کا آغاز اتوار 26 مارچ سے ہوا۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ہوا۔یہ میچ نہایت لوسکورنگ شو رہا۔
رمیز راجہ کا پاک آسٹریلیا سیریز پر سخت جواب آگیا،کائنات امتیاز کا نکاح بھی ہوگیا
نئے کپتان رویندرا جدیجا کی قیادت میں کھیلنے والی دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز ٹیم 5 وکٹ پر صرف 131 ہی اسکور کرسکی۔اس میں بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ففٹی بنائی لیکن اس کے لئے وہ 38 بالز کھیل گئے ہیں۔کپتان رویندرا جدیجا نے 26 ناقابل شکست اسکور کے لئے 28 بالیں کھیل ڈالیں۔اومیش یادھیو 2 وکٹ لے کر نمایاں رہے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 133 اسکور کئے،اس نے ہدف 9 بالیں قبل پورا کرلیا۔اجنکا رہانے 44 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ڈیوون براوو نے20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔