| | | | | | | | | | | |

وارنر مشکور،پاکستان کی فیلڈنگ، سمتھ اور کمنز میں لڑائی،ویسٹ انڈیز کا بھی سرپرائز،آئی پی ایل کا آج آغاز

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Twitter Image

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان کے ہوکے رہ گئے،دورے کے اختتام پر انہوں نے نہایت پرجوش جملے کہے ہیں۔کہتے ہیں کہ کیا بڑی سیریز جیتے ہیں۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔گریٹ سپرٹ تھی،عظیم کھیل تھا،شاندار مذاق تھا اور ایک دوسرے کے لئے بے پناہ پیار بھی تھا۔پاکستان میں ہمیں شاندار انداز میں رکھاگیا۔ہم پی سی بی اور پاکستان کے لوگوں کا شکریہ کیسے ادا کریں کہ انہوں نے اس دورے کو کس طرح یقینی بنایا۔،بہت اعلیٰ

کل انگلینڈ،آج ویسٹ انڈیز تباہی کے حالات کا شکار،مزاحمت جاری

ادھر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کا ٹاس جیت لیا ہے ۔پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے،ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے۔ویسٹ انڈیز سے فتح کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہواہے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کی سلیکشن،پچز اور پرفارمنس نے نیا کٹا کھول دیا،بڑا ثبوت ساتھ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے کمال کردیا۔سینٹ جارج میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے خاتمہ پر اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنزبنالئے ہیں،اس طرح اسے 28 رنزکی قیمتی سبقت  ملی ہے۔یہ اننگ بھی انگلش اننگ کی طرح ٹیل اینڈرز کا مقابلہ بن گئی ہے،پہلے روز انگلینڈ نے 100 سے پہلے 8 وکٹ اور 114 پر 9 وکٹ گنواکر 204 اسکور کئے تھے تو دوسرے روز میزبان ویسٹ انڈیز نے بھی 95 پر 6 اور 128 پر 7 پھر 177 پر 8 وکٹ کھوکر آخری بیٹرز سے جواب دیا اور کھیل ختم ہونے تک مزید کوئی وکٹ نہ گنوائی۔جوشو ڈی سلوا ٹاپ 54 پر ناقابل شکست ہیں۔کرس واکس سب سے زیادہ 3 وکٹ لے چکے ہیں۔

دنیائے کرکٹ کی سب سے مہنگی ترین لیگ آئی پی ایل 2022 کا آغاز آج ہفتہ 26 مارچ سے ہوگا۔وینکڈے میں چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کھیلیں گے،ایونٹ میں اس بار 10 ٹیمیں شریک ہیں۔

ون ڈے سیریز،آسٹریلین ٹیم سے بڑا کھلاڑی باہر،ان کا متبادل بھی کمال

ادھر آسٹریلیا کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سٹیون سمتھ اور پیٹ کمنز میں جھگڑا ہوگیا۔بابر اعظم کے خلاف کیچ کی اپیل پر نائب کپتان سٹیون سمتھ نے پیٹ کمنز کو ریویو لینے پر قائل کیا،کمنز تیار نہیں ہوئے۔نتیجہ میں سمتھ نے برامنایا اور بڑبڑاتے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *