| | | | |

پاکستانی بچوں کی ویڈیو پر عثمان خواجہ کے قہقہے،شاندار جواب دیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی لٹل اسٹار کے شکریہ نے آسٹریلین بیٹر عثمان خواجہ کو خوشی سے نہال کردیا،بیٹر کے قہقہے نکل گئے۔جواب میں انہوں نے بھی خوب کمال کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوچکا ہے،اس کے ٹیسٹ پلیئرز آج 26 مارچ کو لاہور سے آسٹریلیا کے لئے واپس روانہ ہورہے ہیں۔

جمعہ کو لاہور میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہوگئے۔اسی دوران سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پاکستانی لٹل اسٹارز نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرکے سب کے دل جیت لئے۔عثمان خواجہ کے تو خوشی سے قہقہے نکل گئے۔انہوں نے جواب دے کر اسے مزید پھیلادیا ہے۔

ون ڈے سیریز،آسٹریلین ٹیم سے بڑا کھلاڑی باہر،ان کا متبادل بھی کمال

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک بچہ اور بچی کھڑے ہیں۔دونوں باری باری ہیلو کرتے ہیں۔پھر باری باری اپنا نام بتاتے ہیں۔پھر بچی  انگلش میں کہتی ہے کہ

بہت شکریہ آسٹریلیا،بچہ آگے سے جملہ مکمل کرتا ہے پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے۔آسان مطلب یہ ہوا کہ بچوں نے کہا ہے کہ

ہیلو آسٹریلیا،پاکستان کا دورہ کرنے کا بہت شکریہ۔

عثمان خواجہ نے اس پر لکھا کہ ہاہاہاہا

آپ کو بھی بہت زیادہ خوش آمدید،ویری ویلکم۔ہمیں اس طرح رکھنے کا بہت شکریہ۔ساتھ میں انہوں نے لکھا کہ تم بہت پیارے لگ رہے ہو۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم آج لاہور سے اپنے ملک کے لئے پرواز پکڑے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *