لاہور،کرک اگین رپورٹ
آج سلطانز کے سامنے قلندرز،شرٹس کے کلر تبدیل،نتیجہ بدل سکیں گے؟۔اور اب پی ایس ایل کو لاہور شفٹ ہوئے دوسرا ہی روز ہے کہ ایک بار پھر ملتان ٹیم ایکشن میں ہوگی۔جمعہ 11 فروری کو میزبان لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ شیڈول ہے۔یہ ایک اتفاقی بات ہے کہ جب ٹیم فتح کے ٹریک پر ہو۔ناکامی کا خوف نہ ہو،اگلے مرحلہ سے باہر ہونے کا خوف نکل گیا ہو تو پھر وہ ٹیم اورآزادی کے ساتھ کھیلا کرتی ہے۔جیسا کہ ملتان سلطانز ایسا کرتی آرہی ہے۔قلندرز کا رنگ آج تبدیل ہوگا،سوال یہ ہے کیا وہ میچ کا نتیجہ بھی بدل سکیں گے۔ہوم اور اے کی الگ الگ شرٹس میں کھیلنے والی ٹیم آج اپنے پرانے گرین رنگ میں ہوگی۔
اب یہ بات لکھنا تو اضافی جملہ ہی ہوگا کہ ملتان سلطانز نے پہلے مرحلے کے میچ میں اس ٹیم کو ہرادیا تھا،جب شروع کے 5 میچزمیں ٹیم ناقابل شکست رہی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس نے ہر ٹیم کو ہرادیا۔چنانچہ دوسرے مرحلے میں بھی سامنے آنے والی ہر ٹیم ہاری ہوئی ہوگی۔جیسا کہ آج لاہور قلندرز ہیں۔میزبان ہیں،اپنے شہر کا پہلا میچ کھیلیں گے۔ملتان سلطانز نے ایک رات قبل پشاور زلمی کو شکست دے کر سب کو بتایا ہے کہ ہمارے سامنے سنبھل کر آنا۔دوسرا یہ کہ اس کے ؒئے ٹاس کا سکہ،پہلے بیٹنگ یا بائولنگ کوئی ایشو نہیں ہے۔
لاہور قلندرز کا دھماکا،آسٹریلیا کے آنے سے قبل آسٹریلین کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں
سوال یہ ہے کہ قلندرز کے لئے ایشو ہوگا یا نہیں۔اسے بعد میں بیٹنگ کیسی پڑے گی۔پہلے بائولنگ کس کے مفاد میں جائے گی۔
کرک اگین اگر باریک بینی سے تجزیہ کرے تو ہرگزرتے اوور کے ساتھ بیٹنگ تھوڑا مشکل ہوتی گئی ہے۔اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔جوں جوں وقت گزرتا ہے،بال گیلا ہوتا ہے۔بھاری ہوتا ہے،بائولرز سے زیادہ بیٹرز مشکل محسوس کرتے نظر آئیں ہیں۔اس لئے کرک اگین کا ماننا ہے کہ ٹاس سے فائدہ اٹھانا ہوتو پہلے بیٹنگ زیادہ مفید ہوسکتی ہے۔
آج ٹاس کا سکہ اگر قلندرز کے حق میں گرا تو وہ شاید فیلڈنگ کی جانب جاکر وہی روایتی فیصلہ کریں،اگر رضوان نے ٹاس جیتا توان کے لئے شاید بیٹنگ فرسٹ کی آواز دینا آسان ہو۔سلطانز کو آج فتح درکار ہے۔ایک ایونٹ میں مسلسل 7 میچز جیتنے کااسلام آباد کا ریکارڈ برابر ہوگا۔آخری 5 میچزمیں سے 3 میں سلطانز کامیاب رہا۔