| | | | | | |

لاہور قلندرز کا دھماکا،آسٹریلیا کے آنے سے قبل آسٹریلین کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

Image source: Getty Images,File Photo

لاہور قلندرز کا دھماکا،آسٹریلیا کے آنے سے قبل آسٹریلین کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں۔پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔لاہور قلندرز نے ایک آسٹریلین کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلی ہیں،اس طرح بگ پی ایس ایل کے اختتامی لمحات میں جب آسٹریلین ٹیم پاکستان کا دورہ شروع کرے گی تو اس اسے قبل اس کے ملک کے پلیئرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوچکا ہوگا۔

رضوان نے دھانی کو ٹکر ماردی،پیسر وکٹ کا جشن منانے میدان سے باہر،ٹیم دیکھتی رہ گئی

قلندرز کو پی ایس ایل کے آخری رائونڈ اور پلے آف میچز میں افغانستان کے اسپنر راشد خان کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔وہ نیشنل ڈیوٹی پر ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جائیں گے۔ایسے میں قلندرز نے فواد احمد کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

فواد احمد پاکستانی کھلاڑیوں یاسر شاہ اور جنید خان کے کزن ہیں۔2013 میں آسٹریلیا کی شہریت لی۔وہاں سے ایک روزہ انٹرنیشنل اور ٹی 20ا نٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔بنیادی طور پر فواد پاکستانی نژاد ہیں۔اس سے قبل بھی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *