احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی کرکٹ ٹیم آج 6 فروری کو تاریخ کا اہم ترین ایک روزہ میچ کھیل رہی ہے۔سامنے ویسٹ انڈیز ٹیم ہے،جس نے آئر لینڈ جیسی ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز حال ہی میں اپنے ملک میں ہاری ہے۔یہ ایک رنگ تھا۔دوسرا رنگ یہ ہے کہ بھارت اڑان بھرنے سے قبل اس نے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچزکی سیریز اپنے نام کی ہے۔
محمد رضوان کی انکساری کی نئی مثال،وہاب ریاض بھی سارا ملبہ اٹھاگئے
یہ نتائج بھارت پر واضح کرنے کے لئے کافی ہیں کہ بھلے اس صدی کی کمزور ویسٹ انڈین سائیڈ ہے،کارکردگی پر اتر آئے تو کچھ بھی کرسکتی ہے۔یہ کچھ بھی کروانے یا ہونے سے کم سے کم اسے آج کے میچ سے بچنا ہوگا۔اس کی بڑی اور بنیادی وجہ ہے۔
بھارت اپنی تاریخ کا 1000 واں ایک روزہ میچ کھیل رہا ہے،دنیا کی پہلی ایسی ٹیم بنے گی جو 1000 ون ڈے میچز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کرے،اس لئے اسے یدگار بنانے کے لئے جیتنا ضروری ہوگا۔
دوسرا بھارت اپنے نئے کپتان روہت شرما کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ویرات کو ہلی کاباب بند ہوچکا ہے،یہ نیا سفر بھی اسی تاریخی میچ کے ساتھ شروع ہوگا۔
تیسرا ویرات کوہلی خود ہیں جو جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی بھی چھوڑ گئے۔بطور پلیئر وہ 2019 سے اب تک ایک بھی سنچری نہیں کرسکے ہیں،یہ لیبل بھی اتارنا ہوگا۔
چوتھا یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ بھی ہے۔بھارت 49 پوائنٹس لے سکا ہے،ویسٹ انڈیز 50 پوائنٹس کے ساتھ اس سے کہیں آگے ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں وہ کاٹ نہیں رہی ہے لیکن بھارت میں اس کا بھارت کے خلاف ون ڈے ریکارڈ برا نہیں ہے۔58 میچز میں سے وہ اگر 29 ہارا ہے تو اس کے قریب 28 میں اس نے فتح بھی اپنے نام کی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی۔